اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ مصر کی الیوم السابع ویب سائٹ کے مطابق سعودی عرب کی وزارت دفاع کے ایک عہدیدار نے اس خبر کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ تربیتی طیارہ، اتوار کے روز حادثے کا شکار ہوا جس میں دو افراد مارے گئے-
سعودی عرب میں تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہونے کا یہ واقعہ، ایسی حالت میں پیش آیا ہے کہ یمن پر اس ملک کی جارحیت کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے اتوار کے روز بھی یمن کے دارالحکومت صنعا کو اپنے حملوں کا نشانہ بنایا-
سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے فج عطان، دارالرئاسہ اور النقم کے علاقے میں الحفا کیمپ پر کئی بار بمباری کی جس کے بعد صنعا میں شدید دھماکوں کی آوازیں بھی سنی گئیں- بتایا جاتا ہے کہ دھماکوں کی آوازیں اتنی شدید تھیں کہ بعض عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے - ابھی تک ممکنہ جانی نقصان کے بارے میں کوئی رپورٹ نہیں ملی ہے-
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲