26 اپریل 2015 - 18:45
نائجیریا میں سعودی عرب کے خلاف احتجاج، آل سعود مردہ باد کے نعرے+تصاویر

نائجیریا کے شہر کانو میں ہزاروں لوگوں نے سعودی عرب کے خلاف مظاہرہ کرتے ہوئے آل سعود مردہ باد کے نعرے لگائے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ نائجیریا کے شہر کانو میں ہزاروں لوگوں نے سعودی عرب کے خلاف مظاہرہ کرتے ہوئے آل سعود مردہ باد کے نعرے لگائے۔
نائجیریا میں مظاہرین نے یمن پر سعودی یلغار کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے بے گناہ عورتوں بچوں اور جوانوں کا قتل عام کئے جانے کو جلد از جلد روکنے کی تاکید کی۔
واضح رہے کہ یمن پر سعودی یلغار دوبارہ سے شروع ہو گئی ہے جبکہ آج اتوار کو ان حملوں میں شدت آ گئی۔
تازہ ترین رپورٹ کے مطابق سعودی عرب نے آج اتوار کو یمن کے شہر صنعا پر شدید بمباری کی جس کے نتیجے میں دسیوں افراد شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲