اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ملک بھر کے 42 کنٹونمنٹس میں 17 سال بعد بلدیاتی انتخابات کا انعقاد کیا گیا جن میں پاکستان مسلم لیگ نواز 68 نشستوں کے ساتھ سرفہرست رہی۔
کنٹونمنٹ بورڈز میں بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ صبح 8 بجے شروع ہوئی، جو بغیر کسی وقفے کے شام پانچ بجے تک جاری رہی۔
کنٹونمنٹ انتخابات کیلئے 42 کنٹونمنٹس میں 199 وارڈز قائم کئے گئے، جہاں 1300 سے زائد پولنگ اسٹیشن بنائے گئے۔
ڈان نیوز کو موصول ہونے والے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق پاکستان مسلم لیگ نواز نے ملک بھر میں 68 وارڈز سے کامیابی حاصل کی۔
نتائج کے ملک بھر میں آزاد امیدواروں نے 55 نشستیں حاصل کیں۔
سیاسی جماعتوں میں دوسرے نمبر پر پاکستان تحریک انصاف رہی جس کے امیدوار 42 نشستوں پر فاتح رہے۔
اس کے علاوہ متحدہ قومی موومنٹ نے 19، پاکستان پیپلز پارٹی نے 7، جماعت اسلامی نے 5، عوامی نیشنل پارٹی نے دو جبکہ پختونخوا ملی عوامی پارٹی نے ایک نشست پر کامیابی حاصل کی۔
انتخابی عمل میں 10ہزار سے زائد عملہ تعینات کیا گیا ۔
ہر وارڈسے ایک جنرل کونسلر منتخب ہونا تھا۔
خواتین اورمخصوص نشستوں کاانتخاب کونسلرکریں گے۔
اٹھارہ لاکھ سے زائد ووٹرز حق رائے دہی استعمال کرنا تھا۔
کنٹونمنٹ بورڈز میں مجموعی طور پر امیدواروں کی تعداد 1151 تھی۔
610 امیدوار آزاد حیثیت میں الیکشن لڑ رہے تھے۔
18سیاسی جماعتوں کے 541 امیدوار بھی میدان میں تھے۔
پاکستان تحریک انصاف کے 137 امیدوار
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے 128 امیدوار
پیپلز پارٹی کے 89 امیدوار
جماعت اسلامی کے 74 امیدوار
ایم کیو ایم کے 27 امیدوار
عوامی تحریک کے 27امیدوار شامل
تحریک انصاف، مسلم لیگ، جماعت اسلامی اور متحدہ قوی موومنٹ کے امیدواروں نے بلامقابلہ کامیابی بھی حاصل کی۔
انتخابات کیلئے 130پولنگ اسٹیشنوں کو انتہائی حساس جب کہ 310کو حساس قرار دیا گیا۔
ملک بھرمیں پولنگ کے دوران قیام امن کے لیے 12ہزار 400فوج اوررینجرز کے اہل کار تعینات کئے کیے گئے۔
کئی علاقوں میں فورسز نے فلیگ مارچ کرکے امن و امان کا جائزہ لیا۔
.......
/169