26 اپریل 2015 - 04:40
ملائیشیا کے وزیرخارجہ: میانمار کے مسلمانوں کا مسائل حل کئے جائیں

ملائیشیا کے وزیرخارجہ عنیفہ امان نے اعلان کیا ہے کہ جنوب مشرقی ایشیا کے علاقے کے ملکوں کی جانب سے میانمار کے روہنگیا مسلمانوں کا مسئلہ، حل کئے جانے کی ضرورت ہے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ملائیشیا کے وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ اس رو سے کہ میانمار کے روہنگیا مسلمان، ملائیشیا، تھائیلینڈ اور انڈونیشیا میں پناہ لے رہے ہیں، ان مسلمانوں کا مسئلہ صرف میانمار کا داخلی مسئلہ نہیں ہے- انھوں نے کہا ہے کہ ایسی حالت میں کہ آسیان میں میانمار کے اقتدار اعلی کا احترام کیا جاتا ہے، روہنگیا مسلمانوں کے مسئلے کو آسیان کی سطح پر حل کئے جانے کی ضرورت ہے- انھوں نے یہ بیان، کوالالمپور میں آسیان کے شروع ہونے والے اجلاس سے قبل، ایک پریس کانفرنس میں دیا- ملائیشیا کے وزیرخارجہ نے کہا کہ ان کا ملک، اس سلسلے میں بھرپور تعاون کرےگا تاکہ میانمار کے روہنگیا مسلمانوں کے مسئلے کو بین الاقوامی سطح نہ اٹھایا جائے- انھوں نے کہا کہ میانمار کی حکومت نے یقین دلایا ہے کہ وہ اس مسئلے کو حل کرنے کی پوری کوشش کرے گی- واضح رہے کہ اس وقت اقوام متحدہ کے ہائی کمیشن برائے پناہ گزینان کے تعاون سے، میانمار کے ایک لاکھ چالیس ہزار سے زائد پناہ گزیں، ملائیشیا میں عارضی طور پر کیمپوں میں زندگی بسر کررہے ہیں-

.......

/169