اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایران،عمان چیمبر آف کامرس، صنعت اور زراعت کے سربراہ نے کہا ہے کہ دونوں ممالک نے مختلف شعبوں میں باہمی اقتصادی تعاون بڑھانے کے حوالے سے مشترکہ سرمایہ کاری کمپنی قائم کرنے پر اتفاق کیا ہے. يہ فيصلہ ہفتے كے روز ايراني دارالحكومت 'تہران' ميں منعقد ہونے والے ايران اور عماني سنئير اقتصادي حكام اور اعلي تجار كے درميان اجلاس كے موقع پر كيا گيا.
اس نشست ميں دونوں ممالك كے 100 كے قريب تجار، اقتصادي شعبے بالخصوص نجي شعبوں سے متعلق عہديداروں نے شركت كي.
ايران،عمان چيمبر آف كامرس، صنعت اور زراعت كے سربراہ 'محسن ضرابي' نے اس حوالے سے آج كے اجلاس كے بعد كہا ہے كہ 57 عماني مختلف كمپنيوں كے سنئير عہديدار اس اجلاس ميں شريك تھے.
انہوں نے مزيد كہا كہ دونوں ممالك كے اقتصادي حكام كے ساتھ تجارتي شعبوں ميں موجود ركاوٹوں كو ختم كرنے كے حوالے سے اچھي بات چيت ہوئي ہے.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲