اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق یمن کے خلاف جنگ میں پاکستانی فوج کی خدمات حاصل کرنے میں ناکامی کے بعد سعودی عرب نے مذہبی امور کے وزير عبدالعزیز اور امام کعبہ شیخ خالد الغامدی کو پاکستان روانہ کیا ہے تاکہ وہ پاکستان میں دہشت گردوں کی حامی تنظیموں سے رابطہ کرکےیمن کے خلاف جنگ میں دہشت گردوں کی خدمات حاصل کریں امام کعبہ کی موجودگی میں پاکستان کی تنظیموں نے 10000 دہشت گردوں کو سعودی عرب روانہ کرنے کا اعلان کیا ہے جس کے بعد حرمین شریفین کو زبردست خطرہ لاحق ہوگیا ہے۔ طالبان کی سہولتکار تنظیموں نے امام کعبہ کا والہانہ استقبال کیا ہے اور انھیں ایسےمختلف مدارس کا دورہ کرایا جارہا ہے جہاں دہشت گردوں کی تربیت اور پرورش کی جارہی ہے۔ ادھر پاکستانی حکومت بھی دہشت گردوں کی لعنت سے نجات پانے کے لئے دہشت گردوں کو سعودی عرب روانہ کرنے میں سہولیات فراہم کرنے کے لئے تیار ہے ذرائع کے مطابق علامہ طاہر اشرفی نے دس ہزار دہشت گردوں کو سعودی عرب روانہ کرنے کا اعلان کیا ہے جس کے بعد عالم اسلام میں مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کی حفاظت کے بارے میں زبردست تشویش پیدا ہوگئی ہے کیونکہ دہشت گرد مقدس مقامات کے سخت دشمن ہیں وہابی دہشت گرد پیغمبر اسلام (ص) کے روضہ مبارک کو شہید کرسکتے ہیں کیونکہ انھوں نے اس سے قبل ازواج پیغمبر، اصحاب پیغمبر اور اہلبیت پیغمبر (ص) کے روضوں کو جنت البقیع میں شہید کردیا تھا اور اب وہ گنبد خضراء کو شہید کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ لشکر طیبہ، جماعت الدعوۃ جیسی دہشت گرد تنظیمیں پہلے ہی سعودی عرب کی حمایت کا اعلان کرچکی ہیں۔
.......
/169