25 اپریل 2015 - 09:11
یمن پر آل سعود کی جارحیت، منصور ہادی کا اظہار تشکر

یمن کے مفرور اور مستعفی صدر منصور ہادی نے سعودی عرب کے ولیعہد کے جانشین سے ملاقات کے دوران یمن پر فوجی جارحیت کرنے پر آل سعود کا شکریہ ادا کیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق عبدربہ منصور ہادی نے جو اپنے عہدے سے استعفا دینے کے بعد فرار ہو کر سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض چلے گئے تھے، جمعے کی رات محمد بن نائف بن عبدالعزیز سے ملاقات کی۔ انہوں نے اس ملاقات کے دوران یمن پر جارحیت کے لئے شاہ سلمان اور سعودی عرب کے دیگر حکام کا شکریہ ادا کیا۔ سعودی عرب کے ولیعہد کے جانشین نے بھی اس ملاقات کے دوران کہا کہ یمن اور سعودی عرب کو ایک دوسرے الگ کرنا ناممکن ہے۔ قابل ذکر ہے کہ یمن کی وزارت صحت کے اعلان کے مطابق سعودی عرب کے حملوں میں گذشتہ چھبیس مارچ سے اب تک چار ہزار ایک سو یمنی شہری شہید اور زخمی ہو چکے ہیں۔ یمن اسپتال ذرائع نے خبردار کیا ہے کہ ایک ہفتے تک اسپتالوں کی بجلی مکمل طور پر منقطع ہو جائے گی جس کے نتیجے میں زخمیوں کا علاج ناممکن ہو جائے گا۔ ایسی صورتحال میں سعودی عرب، یمن تک امدادی ساز و سامان پہنچانے میں رکاوٹیں کھڑی کر رہا ہے۔ سعودی لڑاکا طیاروں نے اب تک دو بار ان طیاروں کو مار گرانے کی دھمکی دی ہے جو اسلامی جمہوریہ ایران کی ہلال احمر کمیٹی کی انسان دوستانہ امداد لے کر جا رہے تھے۔

.......

/169