اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان نے کشمیر کو نقشے میں ہندوستان کے علاوہ چین اور پاکستان کا حصہ دکھانے پر الجزیرہ ٹی وی چینل کی نشریات پر پابندی لگادی ہے۔ الجزیزہ چینل نے اپنے پروگرام میں بھارت کا ایک نقشہ دکھایا جس میں میں کشمیر کو پاکستان اورچین کا بھی حصہ دکھایا گیا۔ ادھر الجزیزہ کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے نشریات پر لگائی گئی پابندی بلاجواز ہے اوراس کا مقصد ہماری خبروں سے بھارتی ناظرین کو محروم کرنا ہے، الجزیرہ کا کہنا تھا کہ اس نے یہ نقشہ ایک عالمی نقشہ ساز سافٹ ویئر سے لیا ہے جسے میڈیا تنظیمیں استعمال کرتی ہیں۔
.......
/169