اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتا میں ہونے والے اس بین الاقوامی اجلاس میں اسی سے زیادہ ممالک کے سربراہان مملکت اور بیس بین الاقوامی اداروں نے شرکت کی- اختتامی تقریب میں اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی بھی موجود تھے- اختتامی اعلامیے میں جسے انڈونیشیا کے صدر "جوکو ویدودو " نے پڑھ کر سنایا، خود مختار فلسطینی مملکت کی تشکیل پر تاکید کی گئی۔ اجلاس کے شرکاء نے علاقائی بحرانوں بالخصوص یمن کے بحران کے حل اور دہشتگردی کے مقابلے پر تاکید کی۔ اس اجلاس کے اختتامی اعلامیے میں طے پایا کہ اجلاس میں منظور ہونے والی قراردادوں کا جائزہ لینے کے لئے انڈونیشیا میں ایشیائی افریقی ممالک کا دائمی سکریٹریٹ قائم ہونا چاہئے۔ اس اعلامیے میں ایشیا اور افریقہ کے ممالک کے درمیان اقتصادی تعلقات کے فروغ کے لئے مناسب طریقہ کار اختیار کر نے اور اس اجلاس کے مقاصد کو عملی جامنہ پہنانے کی ضرورت پر تاکید کی گئی۔ ایشیا اور افریقہ کے ممالک کے ساٹھویں اجلاس کی مناسبت سے شہر باندونگ میں ایک خصوصی تقریب بھی منعقد کی گئی۔
.......
/169