اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق عراق کے وزیر خارجہ ابراہیم جعفری نے نیویارک میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون سے ملاقات میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں عراق کی حکومت اور عوام کی حمایت کے سلسلے میں اقوام متحدہ کے کردار پر تاکید کی۔ ابراہیم جعفری نے کہا کہ عراق کی خارجہ پالیسی تمام ملکوں کے ساتھ تعلقات کی برقراری اور مشترکہ تعاون کی بنیاد پر استوار ہے۔
عراق کے صدر فواد معصوم نے بھی ترکی میں داعش دہشت گرد گروہ کے بڑھتے ہوئے خطرات کے بارے میں خبردار کیا اور اس دہشت گرد گروہ کے خلاف جنگ کے لئے،علاقے کے ملکوں سے عراق کے ساتھ تعاون کرنے کی اپیل کی۔ عراق کے صدر نے کہا کہ دہشت گرد گروہوں منجملہ داعش کا کوئی دین یا مذہب نہیں ہے اور وہ اخلاقی اصولوں سے عاری ہیں- دوسری جانب عراق کی بدر تنظیم کے سیکریٹری جنرل ہادی العامری نے بھی کہا ہے کہ داعش اور جبھۃ النصرہ دہشت گرد گروہ، علاقے میں امریکہ کی غلط پالیسیوں کا نتیجہ ہیں۔
.......
/169