22 اپریل 2015 - 15:15
عراق کے حالیہ مسائل مستقبل میں ترکی کے دامن گیر

عراقی پارلیمنٹ کے خارجہ تعلقات کمیشن کے رکن عباس البیاتی نے تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ وہ خطرہ، جو اس وقت عراق کو لاحق ہے مستقبل میں ترکی کو بھی لاحق ہوسکتا ہے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ کرد پریس کے حوالے سے موصولہ رپورٹ کے مطابق عراقی پارلیمنٹ کے خارجہ تعلقات کمیشن کے رکن، عباس البیاتی نے عراقی صدر کے دورہ ترکی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عراق کے لئے پیدا ہونے والا خطرہ، مستقبل میں ترکی سمیت پورے علاقے کےلئے خطرہ بن سکتا ہے- انھوں نے کہا کہ عراقی حکام کی جانب سے ترکی کے دورے، مشترکہ مفادات کی بنیاد پر تعاون سے متلق بغداد کی دلچسپی اور بین الاقوامی اتحاد میں شمولیت کے ذریعے داعش دہشتگرد گروہ کے خلاف جنگ میں ترکی کو شامل کئے جانے کی ترغیب کی ضرورت کو نمایاں کرتے ہیں- واضح رہے کہ عراق کے صدر فواد معصوم، ایک اعلی سطحی وفد کے ہمراہ ترکی کے چار روزہ دورے پر انقرہ کےلئے روانہ ہوئے ہیں- قابل ذکر ہے کہ اس وقت ترکی، تکفیری دہشتگرد گروہوں منجملہ داعش کا ایک حامی ملک شمار ہوتا ہے- داعش دہشتگرد گروہ، عراق و شام میں دہشتگردانہ حملوں میں ملوث ہے-

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲