اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ دھشتگرد ٹولے داعش سے وابستہ ویب سائٹ نے اس ٹولے کے فلسطینی عنصر محمد الحاج کے ہلاک ہونے کی خبر دی ہے۔
دھشتگرد ٹولے داعش نے اعلان کیا ہے کہ محمد الحاج جسے ابو عمر المقدسی کہا جاتا ہے غزہ کے شمالی علاقے بیت لاہیا کا رہنے والا تھا جو ۲۰۱۱ میں اس گروہ سے ملحق ہوا۔
یہ دھشتگرد شام کے صوبہ رقہ کے شمالی علاقوں میں کرد فورس پیشمرگہ کے ہاتھوں واصل جہنم ہوا ہے۔
داعش نے اپنے اس عنصر کے بارے میں مزید تفصیلات بیان نہ کرتے ہوئے صرف اس کی ہلاکت کی خبر دی ہے۔




۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲