21 اپریل 2015 - 17:57
یمن پر سعودی حملے بدھ تک بند ہو جائیں گے

ایک عرب ویب سائٹ نے باخبر سفارتی ذریعے کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ یمن پر سعودی حملے بدھ تک بند ہو جائیں گے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ موصولہ رپورٹ کے مطابق با خبر سفارتی ذریعے نے الوقت ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی حکام پر عوامی اور سفارتی دباؤ اور یمن کے بے گناہ اور نہتے شہریوں کے خلاف فضائی حملوں کے ناکامی بعد، یہ حملے زیادہ سے زیادہ بدھ تک بند ہو جائیں گے- اس ذریعے نے اپنا نام ظاہر نہ کئے جانے کی شرط پر بتایا کہ اس وقت اجمالی گفتگو چل رہی ہے اور کوشش ہو رہی ہے کہ ریاض پر دباؤ ڈال کر یہ جارحیت بدھ تک بند کروا دی جائے۔ قابل ذکر ہے کہ یمنی عوام پر ریاض کے فضائی حملوں کی لہر چار ہفتے پہلے شروع ہوئی تھی اور اب تک ان حملوں میں ہزاروں افراد شہید اور زخمی ہو چکے ہیں- اس سے قبل اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان اور مصر کے الیوم السابع اخبار نے یمن میں جلد ہی جنگ بندی کی خبر دی تھی-

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲