21 اپریل 2015 - 11:09
پاکستان؛ ۳۰ اپریل تک غیر قانونی اسلحہ جمع کروانے کا اعلان

میجر جنرل بلال اکبر نے کراچی کے شہریوں پرزور دیتے ہوئے کہا ہے کہ شہری اپنے غیر قانونی اسلحہ رینجرز پوسٹ پر 30اپریل تک جمع کرادیں بصورت دیگر سختی سے نمٹا جائے گا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر نے کراچی کے شہریوں پرزور دیتے ہوئے کہا ہے کہ شہری اپنے غیر قانونی اسلحہ رینجرز پوسٹ پر 30اپریل تک جمع کرادیں بصورت دیگر سختی سے نمٹا جائے گا۔
ترجمان سندھ رینجرزکے مطابق شہر میں آپریشن کے دوران جتنا بھی اسلحہ پکڑا گیا ہے وہ تمام ٹارگٹ کلنگ یا کسی نہ کسی جرائم میں استعمال ہوا ہے اور کچھ اسلحہ ڈیلر کی جانب سے ان اسلحہ کے جعلی لائسنس بنائے گئے ہیں۔ کاروائیوں کے دوران جو اسلحہ پکڑا جاتا تھا وہ جعلی لائسنس والا ہوتا ہے۔
ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ غیر قانونی اسلحہ رکھنے پر سیکشن 23-1-سندھ آرڈیننس 2013 کے تحت کاراوئی کی جائے گی۔ اور ان تمام افراد کو اینٹی ٹیررسٹ ایکٹ کے تحت ڈیل کیا جائے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲