20 اپریل 2015 - 10:42
یمن کے دار الحکومت میں خوفناک دھماکہ

یمن پر سعودی عرب کی جارحیت کے چھبیسویں روز دارالحکومت صنعا میں خوفناک دھماکہ ہوا ہے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ یمن پر سعودی عرب کی جارحیت کے چھبیسویں روز دارالحکومت صنعا میں خوفناک دھماکہ ہوا ہے-موصولہ رپورٹ کے مطابق عینی شاہدین کا یمن پر سعودی عرب کی جارحیت کے دوران ہونے والا یہ سب سے خوفناک دھماکہ ہے جس کی آواز بیس کلومیٹر دور تک سنی گئی- کہا جاتا ہے کہ یہ دھماکہ اسکڈ میزائل کے حملے کے نتیجے میں ہوا ہے- دھماکے سے کئی عمارتیں تباہ ہو گئیں اور بہت سے گھروں کے شیشے ٹوٹ گئے- عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دھماکے کے بعد فضا میں دھوئیں کے گہرے بادل چھا گئے- صنعا کے علاقے فج عطان میں ہونے والے اس دھماکے کے بارے میں ابھی تک ممکنہ جانی و مالی نقصان کے بارے میں کوئی رپورٹ موصول نہیں ہوئی ہے-

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲