20 اپریل 2015 - 10:05
چینی صدر اسلام آباد پہنچ گئے، شاندار استقبال

چین کے صدر شی جین پنگ پاکستان کے دو روزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق نور خان ایئربیس چک لالہ پر وزیر اعظم نواز شریف،تینوں مسلح افواج کے سربراہان اور کابینہ کے اراکین نے چینی صدر کا پرتپاک استقبال کیا۔ علاقائی ثقافتی لباس میں ملبوس اسکول کے بچوں نے چینی صدر اور ان کی اہلیہ کو گلدستے پیش کیے۔چینی صدرشی چن پنگ کو اکیس توپوں کی سلامی دی گئی اور پاک فوج کے دستوں نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔
چین کے صدر استقبالیہ تقریب کے بعد ہوٹل روانہ ہو گئے- جس کے بعد وہ پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات اور مذاکرات کریں گے جبکہ منگل کے روز وہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے- توقع ہے کہ چینی صدر کے دورے کے دوران تقریبا چھیالیس ارب ڈالر کی مالیت کے معاہدوں پر دستخط کیے جائيں گے- چین پاکستان میں اکنامک ڈور قائم کرنے کے ساتھ ساتھ توانائی کے منصوبوں میں بھی سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے جبکہ چین کی جانب سے پاکستان کو آٹھ آبدوزوں کی فروخت کے معاہدے پر بھی دستخط ہونے کا امکان ہے-
چینی صدر کے دورہ پاکستان کے موقع پر حفاظت کے غیرمعمولی انتظامات کیے گئے ہیں-

۔۔۔۔۔۔۔

/169