19 اپریل 2015 - 06:27
ایران کو ایس تھری ہنڈرڈ میزائل سسٹم دینے پر تاکید

روس کے نائب وزیر دفاع نے کہا ہے کہ ایران کو ایس تھری ہنڈرڈ میزائل سسٹم کی فروخت کے لئے کسی طرح کی بین الاقوامی پابندی نہیں ہے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق روس کے نائب وزیر دفاع اناتولی آنتونوف نے کہا کہ ایس تھری ہنڈرڈ ایک دفاعی میزائل سسٹم ہے اور امریکہ کو بھی اس کا اعتراف ہے اور اقوام متحدہ کی پابندیوں کا اس پر اطلاق نہیں ہوتا- انھوں نے ایس تھری ہنڈرڈ سسٹم ایران کو دینے کی اسرائیل کی جانب سے مخالفت کو کم اہمیت قرار دیتے ہوئے کہا کہ روس، یہ دفاعی سسٹم ایران کو فروخت کرنے کا عزم کئے ہوئے ہے- ایس تھری ہنڈرڈ ایک دفاعی سسٹم ہے جس کی خریداری کا معاہدہ ایران اور روس کے درمیان مدتوں پہلے ہو چکا ہے-

.......

/169