18 اپریل 2015 - 18:54
مآرب کو تکفیریوں سے پاک کرنے کی کوشش

یمن کی فوج اور عوامی کمیٹیوں نے صوبہ مآرب میں دہشت گردوں کے ساتھ لڑائی میں متعدد دہشت گردوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق یمنی فوج نے عوامی فورس کی مدد سے القاعدہ کے عناصر کو "سرواح" اور "الجدعان" علاقوں میں شکست دے دی ہے اور فوج نے اسٹریٹیجک علاقے المشجح کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔

یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے "الکوفل" علاقے میں القاعدہ کے اڈے پر بھی قبضہ کرلیا ہے۔ صوبہ مآرب میں ایک یمنی باشندے نے کہا ہے کہ یمنی فوج اور عوامی فورس نے، اس صوبے میں تکفیری عناصر کے ٹھکانوں کی طرف پیشقدمی کی ہے۔

اس سلسلے میں ایک عینی شاہد نے بتایا ہے کہ ان علاقوں کا کنٹرول فوج اور عوامی کمٹیوں نے سنبھال لیا ہے۔ در ایں اثنا سعودی عرب کے سرحدی علاقے نجران سے ، یمن کے صوبے صعدہ پر سعودی فوج کے توپخانے کے حملے جاری ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169