18 اپریل 2015 - 17:51
بحرین: فارمولہ ون مقابلوں کے خلاف احتجاج

بحرین میں آل خلیفہ کی شاہی حکومت کے خلاف مظاہروں ایک بار پھر شدت آگئی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق بحرین میں فارمولہ ون مقابلوں کے انعقاد کے خلاف گذشتہ دو روز کے احتجاجی مظاہروں کے بعد بحرینی قوم نے ہفتے کی شام سے احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ پھر شروع کردیا- مظاہرین، نعرے لگا رہے تھے کہ فارمولہ خون بند کرو- مظاہرین نے فارمولہ ون مقابلے بند کرنے سے متعلق بحرینی عوام کے مطالبے کو حکومت کی جانب سے نظرانداز کئے جانے پر شدید ردعمل کا اظہار کیا اور کرزکان کی سڑکوں پر ٹائر جلائے- واضح رہے کہ فارمولہ ون مقابلے، بحرین کے مختلف علاقوں میں جاری مظاہروں کی گونج میں سخت حقاظتی انتظامات کے تحت جمعے کے روز شروع ہوئے تھے-

۔۔۔۔۔۔۔

/169