18 اپریل 2015 - 17:49
لبنانی وزیر: یمن پر سعودی حملہ، ایک جارحانہ اقدام

لبنان کے وزیرصنعت نے کہا ہے کہ تمام قرائن و شواہد سے یمنی عوام کی مظلومیت کا پتہ چلتا ہے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق لبنان کے وزیرصنعت حسین الحاج حسن نے ہفتے کے روز ایک بیان میں کہا ہے کہ یمنی عوام پر سعودی عرب کا حملہ، ایک ظالمانہ اور جارحانہ اقدام ہے جس سے یمنی عوام کی مظلومیت کا پتہ چلتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ لبنان کے وہ افراد، جو صیہونی حکومت کے جرائم کی مذمت کرنے کے لئے کبھی اپنا منہ نہیں کھولتے، یمنی عوام کا قتل عام کرنے پر سعودی شاہ اور شہزادوں کی قدردانی کررہے ہیں؟ لبنان کے وزیرصنعت نے کہا کہ جس طرح سے غزہ پر صیہونی حکومت کی جارحیت کا کوئی جواز نہیں، ویسے ہی یمن پر سعودی عرب کی جارحیت کا بھی کوئی جواز نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس بات کو ثابت کرنے کے لئے کسی ثبوت کی بھی ضرورت نہیں ہے کہ یمنی عوام پر حملہ، ایک ظالمانہ اور جارحانہ اقدام ہے۔ واضح رہے کہ سعودی عرب نے بعض عرب ملکوں کی حمایت سے مارچ کے اواخر سے یمن پر جارحانہ حملے شروع کئے ہیں جن میں ابتک ڈھائی ہزار سے زائد بے گناہ یمنی شہری شہید ہوچکے ہیں جن میں عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں، جبکہ ان حملوں میں یمن کی بنیادی تنصیبات کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169