اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق باخبر فوجی ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکہ کے ایک بحری جنگی جہاز سے یمن کے دارالحکومت صنعا پر دو کروز میزائیوں سے حملہ ہوا ہے جن میں سے ایک، فج عطان نامی علاقے اور دوسرا الحفا کیمپ پر لگا- دوسری جانب یمن کی وفاق پریس سائٹ نے یمن کے ایک اعلی عہدیدار کے حوالے سے انکشاف کیا ہے کہ ان میزائیلی حملوں کا مقصد یمن کے دفاعی سسٹم کو تباہ کرنا ہے جس کی بناء پر یمن کے اینٹی ایر کرافٹ سسٹم نے کام کرنا بند کردیا ہے-
یمن کے باخبر ذرائع نے تاکید کی ہے کہ یمن کے مستعفی اور مفرور صدر منصور ہادی، جو سعودی عرب فرار ہوگئے ہیں، کافی عرصے قبل، مسلح افواج کی تعمیر نو کے اقدام کے تحت، طیارہ شکن سسٹم کو ناکارہ بنا چکے ہیں- ان ذرائع کا کہنا ہے کہ منصور ہادی کے اس اقدام میں اردن کے ماہرین نے ان کی مدد کی ہے-
.......
/169