18 اپریل 2015 - 12:19
شام: مختلف علاقوں میں فوج کی کامیاب کاروائیاں، دسیوں دھشتگرد ہلاک

شام کےذرائع کے مطابق فوج نے حماۃ سمیت مختلف علاقوں میں دہشتگردوں کےخلاف کارروائیاں کی ہیں-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ شام کے ذرائع کے مطابق فوج اور عوامی فورسز نے مغربی صوبے حماۃ کے شمالی علاقے محردہ میں دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنا دیا- دہشتگردوں نے حماۃ پر راکٹوں اور مارٹر گولوں سے حملے کئے تھے جن میں بعض شہری جاں بحق اور زخمی ہوئے ہیں- اطلاعات کے مطابق حماۃ کے شمال مغربی حصے جبین اور تل الملح کے علاقوں میں جھڑپیں ہوئیں جن میں دسیوں دہشتگرد ہلاک اور زخمی ہو گئے- یاد رہے شام میں تکفیری دہشتگرد گروہ داعش وسیع پیمانے پر گولہ بارود سے بھری گاڑیوں کے دھماکے کر رہا ہے- ادھر شام کی فضائیہ کے طیاروں اور توپخانے نے داعش کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے جبکہ پیادہ فوجی بھی محاذوں پر پہنچ گئے ہیں- ادھر شام کے شمال مغربی علاقے تفتاز میں ایک سعودی دہشتگرد سرغنہ اپنے گیارہ ساتھیوں سمیت ہلاک ہوا ہے- شام کے فوجی ذرائع کے مطابق جنوبی علاقے درعا میں فوج نے دہشتگردوں کےخلاف کاروائیاں کی ہیں۔ ان کاروائیوں میں دہشتگردوں کی گاڑیاں اور جنگی ساز وسامان تباہ ہوا ہے- اس رپورٹ کے مطابق شام کی فوج نے شمالی علاقے حلب کے حریتان اور بیانون میں ترکی کو جانے والی سڑک پر آپریشن کرکے دہشتگردوں کی رسد کا راستہ بند کر دیا ہے- فوج نے حلب کے مشرقی مضافات میں کویرس اور شیخ احمد گاؤں میں اور مغربی مضافات کے کفرناھا علاقے میں دہشتگردوں کو شدید نقصان پہنچایا ہے- اطلاعات کےمطابق مرکزی صوبے حمص میں فوج نے مشرقی مضافات کے دیہی علاقوں میں جبھۃ النصرہ کے دہشتگردوں کو سنگین شکست دی ہے- فوج کے ان حملوں میں دہشتگردوں کا ایک سرغنہ مجیبر العاشور بھی مارا گیا ہے- شام کی فوج نے جنوبی علاقے قنیطرہ میں بھی دہشتگردوں کےخلاف آپریشن کئے ہیں اور بہت سے تکفیریوں کو ہلاک کیا ہے-

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲