18 اپریل 2015 - 07:37
یمن کے بجلی گھروں پر سعودی طیاروں کا حملہ

سعودی عرب کے جارح طیاروں نے ایک بار پھر یمن کے بجلی گھروں کو نشانہ بنایا ہے.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق یمن کے مختلف علاقوں منجملہ دارالحکومت صنعا پر سعودی طیاروں کے وحشیانہ حملوں میں اس شہر کی بجلی منقطع ہوگئی ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق یمن کے عوام کا خیال ہے کہ سعودی طیاروں کی جانب سے بجلی گھروں پر حملوں سے اس امر کی نشاندہی ہوتی ہے کہ سعودی عرب، یمنی عوام کی زندگی کو تباہ و برباد کرنے کے درپے ہے۔ یمن کی وزارت صحت نے جمعرات کو، بجلی کی سپلائی منقطع ہونے، ایندھن، دواؤں اور طبی ساز و سامان کی قلت کے سبب، یمن کے تمام صوبوں کے ہسپتالوں اور طبی مراکز کے بند ہوجانے کے بارے میں خبردار کیا ہے۔

.......

/169