17 اپریل 2015 - 02:53
ایران کو روس کے دفاعی میزائلوں کی فراہمی

روسی پارلیمنٹ کے خارجہ امور کے کمیشن کے سربراہ نے اس بات پر زور دیا ہے کہ اب ایران کو دفاعی میزائلوں سے لیس کرنے کیا جا سکتا ہے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق الیکسی پوشکوف نے یورپ کے ریڈیو ون کو انٹرویو دیتے ہوئے ایران کو روسی ساختہ ایس تین سو اینٹی میزائل سسٹم کی فروخت کے بارے میں کہا کہ حالات پانچ سال پہلے کے مقابلے میں بہت بدل گئے ہیں اور اب ایران کو دفاعی میزائل سسٹم سے لیس کرنے کا تصور کیا جا سکتا ہے-
دوسری جانب روس کے صدر نے کہا ہے کہ ایران کو ایس تین سو میزائل سسٹم کی فراہمی ایران کے خلاف عائد پابندیوں کی خلاف ورزی نہیں ہے- ولادیمیر پوتین نے جمعرات کے روز ایک ٹی وی انٹرویو میں اس سسٹم کی ایران کو فراہمی پر اسرائیل کی تشویش کے بارے میں کہا کہ ایس تین سو میزائل سسٹم ایک دفاعی ہتھیار ہے اور درحقیقت یہ ہتھیار ایک ڈیٹرنٹ عامل بن سکتا ہے- ایران اور روس کے درمیان ایس تین سو میزائل سسٹم کی فروخت کا معاہدہ دو ہزار سات میں ہوا تھا لیکن روس کے سابق صدر دیمیتری مدودف کے دور میں اس پر عمل درآمد روک دیا گیا تھا- ایران اور گروپ پانچ جمع ایک درمیان جامع ایٹمی سمجھوتے تک پہنچنے کے لیے سیاسی مفاہمت کے پیش نظر روس نے حال ہی میں یہ میزائل سسٹم ایران کو فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے-

.......

/169