16 اپریل 2015 - 10:50
سعودی جارحیت: سعودی شہزادہ فہد بن ترکی ہلاک

سعودی عرب کا ایک شہزادہ یمن پر سعودی عرب کی جارحیت کے دوران یمنی فوج کے دفاعی حملے میں مارا گیا ہے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے شاہی خاندان کے افراد اور شہزادوں نے فہد بن ترکی کے محل میں جا کر ان کے اہل خانہ سے ان کی المناک موت پر تعزیت پیش کی ہے- شہزادہ فہد بن ترکی بن عبدالعزیز کہ جو سعودی عرب کی فوج میں جنرل کے عہدے پر کام کر رہے تھے رواں ہفتے کی ابتدا میں سعودی عرب کی ایک سرحدی چیک پوسٹ پر یمنی فوج کے دفاعی مارٹر حملے میں ہلاک ہوئے- اس حملے میں تین دیگر سعودی فوجی بھی مارے گئے ہیں تاہم ان کے رینک اور نام سامنے نہیں آسکے ہیں- اس سے قبل سعودی حکام نے تین سعودی فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق تو کی تھی، لیکن شہزادہ فہد بن ترکی کی موت کی خبر کا اعلان کرنے سے گریز کیا تھا- دوسری جانب سعودی عرب کے ہتھیاروں کی ایک کھیپ جو یمن کے صوبہ مارب میں القاعدہ کے دہشت گردوں کے لیے بھیجی گئی تھی، یمن کی عوامی فورس کے ہاتھ لگ گئی ہے- یہ کھیپ سعودی طیاروں کے ذریعے القاعدہ کے دہشت گردوں کے لیے بھیجی گئی تھی لیکن سعودی پائلٹ کی ناتوانی کی وجہ سے عوامی فورس کے زیرکنٹرول علاقوں میں پہنچ گئی- یمن کے صوبہ مارب کے بعض علاقوں میں سعودی عرب کے حمایت یافتہ القاعدہ کے دہشت گرد یمن کی انقلابی فورسز کے ساتھ جنگ کر رہے ہیں-

.......

/169