اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق بریگیڈیر کیومرث حیدری نے جمعرات کے دن جنوبی ایران میں واقع کرمان شہر میں ایک بیان مین مزید کہا کہ ایران نے نہ صرف دفاعی طور پر اہم مقام حاصل کیا ہے بلکہ اس نے ایران کی سرزمین پر بری نظر ڈالنے والوں کا بھر پور جواب دینے کی بھی صلاحیت حاصل کر لی ہے- کیومرث حیدری نے مزید کہا کہ ایران کی مسلح افواج نے اسلامی انقلاب کے دوران دنیا والوں کو ایران کی دفاعی صلاحیت تسلیم کرنے پر مجبور کر دیا اور ان مسلح افواج نے مشرق و مغرب کی دونوں بڑی طاقتوں کا مقابلہ کیا- واضح رہے کہ ایران میں اٹھارہ اپریل، ایران میں یوم مسلح اقواج کے طور پر منایا جاتا ہے-
.......
/169