اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق "عایشہ مونیز" نے منگل کے روز کاشان کے تاریخی آثار کے دورے کے موقع پر کہا کہ پر کشش قدرتی اور تاریخی مقامات کی تشہیر کے ذریعے مزید سیاحوں کو ایران کے سفر کی تشویق دلائی جاسکتی ہے- انھوں نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ یہ ان کا تیسرا دورہ ایران ہے کہا کہ، میں اس دورے میں پہلے سفر سے زیادہ لطف اندوز ہوئی چونکہ مجھے اس سفر میں قم اور کاشان میں موجود ایران کے بعض تاریخی آثار اور زیارتگاہوں پر جانے کا موقع ملا - جمھوریہ مالدیپ کی نائب وزیر برائے مذہبی امور اور اس ملک کے ادارہ حج کی سربراہ نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ ان کے ملک میں مسلمان آباد ہیں کہا کہ ہم ایران کے حج و زیارات کے ادارے کے کامیاب تجربے سے اپنے ملک میں بھی استفادہ کریں گے- قابل ذکر ہے کہ مالدیپ کی مذہبی امور کی نائب وزیر اور حج مشن کی سربراہ "عائشہ مونیزا" ایران کے حج مشن کے سربراہ اور ولی فقیہ کے نمائندے کی دعوت پر ایران کے دورے پر آئی ہیں -
.....
/169