13 اپریل 2015 - 13:57
روسی بحریہ نے یمن کا محاصرہ توڑ دیا

روس کے بحری جنگی جہاز، سعودی اتحادیوں کے محاصرے کو نظر انداز کرتے ہوئے یمن کے سمندری حدود میں داخل ہوگئے ہیں-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق صنعا کے سیاسی حلقوں کا کہنا ہے کہ روس کے بحری جنگی جہاز، سعودی عرب کے اتحادی ملکوں سے اجازت لئے بغیر یمن کے سمندری حدود میں داخل ہوگئے ہیں- یمنی سرکاری ذرائع کے مطابق روس کی جانب سے یہ فیصلہ، یمن سے روسی شہریوں کو باہر نکالنے کے لئے روسی طیاروں کو صنعا ایرپورٹ پر اترنے کی اجازت نہ دیئے جانے کے بعد، عمل میں لایا گیا ہے - ذرائع کا کہنا ہے روسی بحری جہاز سعودی اتحادیوں کے محاصرے کو توڑ یمنی سمندری حدود میں داخل ہوگئے ہیں- موصولہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ روسی بحری جہازوں کو روکنے کی، کسی بھی ملک کی جانب سے، کوئی کوشش نہیں کی گئی- اس سے قبل روس کی وزارت دفاع کے ترجمان نے اتوار کے روز اعلان کیا تھا کہ روسی بحریہ کے جہازوں نے پینتالیس روسی شہریوں سمیت، تین سو آٹھ شہریوں کو یمن سے باحفاطت باہر منتقل کردیا ہے-

.......

/169