13 اپریل 2015 - 08:14
یمن پر آل سعود کے حملے انیسویں دن بھی جاری

یمن پر آل سعود اور اس کے اتحادیوں کےحملوں کا آج انیسواں دن ہے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ آل سعود کے دعووں کے مطابق یمن پرحملوں سے اسے اس کے اھداف حاصل ہو گئے ہیں لیکن اب بھی سعودی عرب اور اس کے اتحادی اپنی جارحیت جاری رکھ کر یمن میں اسپتالوں، اسٹیڈیم اور اناج کے گوداموں کو نشانہ بنا رہے ہیں- رپورٹ کے مطابق آل سعود اور اسکے پٹھو ملکوں کے حملوں میں یمن کی بنیادی تنصیبات کو تباہ کیا جا رہا ہے- آل سعود کا دعوی ہے کہ وہ سابق صدر عبدربہ منصورہادی کی درخواست پر یمن پر حملے کر رہی ہے- اقوام متحدہ کی معنی خیز خاموشی میں آج انیسیویں دن بھی آل سعود کی جارحیت جاری رہی- ادھر یمن میں عوامی تحریک انصاراللہ کے ترجمان نے المیادین ٹی وی سے گفتگو میں کہا ہے کہ انصاراللہ آل سعود کی جانب سے مذاکرات کی پیش کش مسترد کرتی ہے- انہوں نے کہا آل سعود نے یمن پر جارحیت کی ہے اور جب تک اس کے حملے جاری رہیں گے وہ ہمیں مذاکرت کی دعوت نہیں دے سکتی- ادھر یمن کے صوبہ ذمار میں دسیوں ہزار افراد نے احتجاجی مظاہرہ کرکے آل سعود کی جارحیت کی مذمت کی ہے-

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲