13 اپریل 2015 - 05:36
شام میں دسیوں دہشتگرد ہلاک

شام کی فوج نے مختلف علاقوں میں آپریشن کر کے متعدد دہشتگرد ہلاک کر دیۓ ہیں-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق شام کی فوج نے اس ملک کے مرکز میں واقع تکفیری دہشتگردوں کے گڑھ رحوم نامی دیہات پر حملہ کر کے دہشتگرد گروہ داعش کے متعدد عناصر کو ہلاک اور ان کے بہت سے ہتھیاروں کو تباہ کر دیا ہے- یہ کارروائی شام کی فوج کے اس آپریشن کا حصہ ہے جو اس ملک کے مشرقی صوبۂ حمص میں واقع جبل شاعر اور البزل جیسے تیل سے مالا مال علاقوں سے دہشتگردوں کو نکال باہر کئے جانے کے لۓ کیا گیا ہے- شام کی فوج نے شمالی علاقے حلب اور جنوبی علاقے درعا اور قنیطرہ کے مضافات میں متعدد دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا ہے- شام کے کرد حکام نے بھی کہا ہے کہ کرد فورسز نے بھی شمال مغربی علاقے میں واقع عین عیسی کے تین دیہاتوں اور سیمنٹ کی ایک بڑی فیکٹری کا انتظام اپنے ہاتھوں میں لے لیا ہے- یہ شہر سرحدی شہر تل ابیض سے پینتالیس کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے اور دہشتگرد گروہ داعش اپنے عناصر کو ترکی سے شام میں داخل کرنے کے لئے اس شہر کو استعمال کرتے ہیں-

.....

/169