اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق شام میں حزب اختلاف کی پارٹیوں کے نئے اتحاد کا نام قومی جمہوری کانفرنس رکھا گیا ہے- یہ نیا اتحاد مئی کے مہینے میں قاہرہ میں اجلاس منعقد کرے گا- نیا اتحاد شام کی حکومت کے ساتھ مذاکرات کرنے کے سلسلے میں نرم موقف رکھتا ہے اور چاہتا ہے کہ صدر بشار اسد شام میں قومی مصالحت کے مذاکرات میں کردار ادا کریں- اس رپورٹ کے مطابق حکومت شام کے ایک مخالف رہنما ہیثم مناع نے کہا کہ ترکی کا حمایت یافتہ اتحاد جسے قومی اتحاد کہا جاتا ہے کبھی بھی خود کو مخالف پارٹیوں کا نمائندہ ثابت نہیں کر پایا ہے- انہوں نے کہا کہ قاہرہ میں قومی جہموری کانفرنس کے اجلاس میں مختلف اقوام جیسے کرد، ترکمن اور سریانیوں کے ڈیڑھ سو باشندے شرکت کریں گے- واضح رہے کہ شام میں بحران شروع ہونے کے بعد سے ترکی نے شام کے مخالفین کی میزبانی کی ہے اور ان کا مرکزی دفتر بھی ترکی میں ہی ہے-
.......
/169