12 اپریل 2015 - 11:48
ایران کے ساتھ ایٹمی معاہدہ، نیتن یاہو کی بےچارگی

صیہونی حکومت کے دو عہدیداروں کا کہنا ہےکہ صیہونی وزیراعظم اس بات کے قائل ہو چکے ہیں کہ جون کے اواخر تک ایٹمی سمجھوتے پر دستخط ہونے کی صورت میں ایران اس کی پابندی کرے گا-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ صیہونی حکومت کے دو عہدیداروں کا کہنا ہےکہ صیہونی وزیراعظم اس بات کے قائل ہو چکے ہیں کہ جون کے اواخر تک ایٹمی سمجھوتے پر دستخط ہونے کی صورت میں ایران اس کی پابندی کرے گا-
ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق دو عہدیداروں نے صیہونی اخبار ہاآرتص سے کہا ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کو اس بات پر تشویش لاحق ہے کہ ایران ایٹمی سمجھوتے کی پابندی کرے گا تاکہ عالمی برادری کی توجہ اپنے ایٹمی پروگرام سے ہٹا دے اور نتیجے میں اسے یقین ہو جائے کہ دوبارہ پابندیاں لگایا جانا اور ایٹمی تنصیبات کی طویل المیعاد نگرانی ناممکن ہو جائے-
صیہونی وزیر اعظم نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں دنیا ایران کے ایٹمی پروگرام پر مہر تصدیق ثبت کر دےگی اور پابندیاں اٹھا لی جائیں گی-

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲