12 اپریل 2015 - 11:12
داعش کے ہاتھوں عراق میں چار سو ترکمن خواتین اغوا

تکفیری دہشتگرد گروہ داعش نے عراق میں چار سو ترکمن خواتین کو اسیر بنا لیا ہے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عراقی ویب سائیٹ الفرات نے رکن پارلیمنٹ نہلہ ہبابی کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ تکفیری دہشتگرد گروہ داعش نے چار سو سولہ ترکمن خواتین کو اغوا کر لیا ہے- ہبابی نے کہا ہے کہ خواتین کے ہمراہ کئی بچے بھی اغوا کر لئے گئے ہیں- انہوں نے کہا کہ دو ہزار تین کے بعد سے چار ہزار ترکمن باشندے دہشتگردانہ کارروائیوں میں جاں بحق ہوئے ہیں- عراقی رکن پارلیمنٹ نہلہ ہبابی نے کہا کہ داعش کے دہشتگرد ترکمن خواتین کی عصمت دری کرتے ہیں اور جن خواتیں کو داعش سے واپس لیا گیا ہے وہ شدید نفسیاتی مسائل کا شکار ہیں- واضح رہے کہ تکفیری دہشتگرد گروہ داعش نے ایزدی فرقے کی بھی بہت سی خواتین اور لڑکیوں کو اغوا کرنے کے بعد ان کے جنسی زیادتی کی تھی- داعش وحشی گروہ ایزدی لڑکیوں اور خواتین کو اپنے مخصوص بازاروں میں بدستور فروخت کر رہا ہے-

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲