12 اپریل 2015 - 04:42
افغانستان، پانچ امدادی کارکنوں کی لاشیں برآمد

افغان حکام کا کہنا ہے کہ جنوبی علاقے سے ان پانچ امدادی کارکنوں کی لاشیں برآمد کی گئی ہیں جنھیں نامعلوم مسلح افراد نے اغوا کرلیا تھا-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق صوبے ارزگان کے گورنر ہاؤس کے ترجمان نے اس واقعے کا ذمہ دار طالبان گروہ کو قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ طالبان گروہ، ان افراد کے عوض اپنے قیدیوں کی رہائی کا سودا کرنے کی کوشش کر رہے تھے- دوست محمد نائب نے کہا ہے کہ امدادی کارکنوں کو طالبان گروہ نے اغوا کیا تھا اور جب قیدیوں کے تبادلے کے حوالے سے طالبان گروہ کی درخواست کو مسترد کردیا گیا تو انھوں نے ان امدادی کارکنوں کو ہلاک کردیا- ان امدادی کارکنوں کی، گولیوں سے چھلنی لاشیں، جمعے کے روز برآمد کی گئی ہیں- اقوام متحدہ کے اعلان کے مطابق یہ امدادی کارکن، بچوں کی نجات دلانے والی سرگرمیوں میں شامل رہے ہیں - ان افراد کو ترینکوٹ کے علاقے سے اغوا کیا گیا تھا- واضح رہے کہ افغانستان میں ایسے امدادی کارکنوں پر حملہ کیا جاتا رہا ہے جو این جی اوز کیلئے کام کرتے رہے ہیں- افغانستان، سنہ دو ہزار تیرہ سے امدادی کارکنوں کیلئے خطرناک ترین ملک بنا ہوا ہے- سنہ دو ہزار تیرہ میں افغانستان میں اکیاسی امدادی کارکنوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا تھا-

.....

/169