11 اپریل 2015 - 17:57
جواد ظریف کل قزاقستان کا دورہ کریں گے

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کل قزاقستان کے دورے پر روانہ ہوں گے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کل قزاقستان کے دورے پر روانہ ہوں گے۔

ظریف قزاقستان کے وزیر خارجہ کی دعوت پر اس ملک کا دورہ کررہے ہیں اس دورے میں وہ دوطرفہ تعلقات ، علاقائی امور اور عالمی مسائل پر بات چیت اور تبادلہ خیال کریں گے۔

.......

/169