اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق تہران کے خطیب جمعہ آیۃ اللہ احمد خاتمی نے کہا کہ ایرانی مذاکرات کاروں کی جانب سے صرف ایٹمی مسائل پر گفتگو ہورہی ہے- انھوں نے کہا کہ ایران، دفاعی ہتھیاروں کو جدید بنانے کا عمل، بدستور جاری رکھےگا اس لئے کہ دفاعی و فوجی شعبے میں ترقی و پیشرفت، ایران کے اقتدار کی ترجمان ہے-
خطیب جمعہ تہران نے ایران کے جوہری مذاکرات کاروں پر رہبر انقلاب اسلامی آیۃ اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کے اعتماد، اور اس سلسلے میں آپ کی ہدایت و رہنمائی پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ رہبر انقلاب اسلامی نے جوہری مذاکرات کے سلسلے میں مجموعی طور پر گفتگو کی اور ریڈ لائنوں کا انتخاب فرمایا اور جزئیات کو متعلقہ حکام سے سپرد کیا- آیۃ اللہ احمد خاتمی نے یورپی یونین کی، حالیہ ایران مخالف پابندیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے، ایران کے جوہری مذاکرات کاروں سے سفارش کی کہ وہ،مقابل فریق کی وعدہ خلافی کی طرف متوجہ، اور پابندیوں کے فوری طور پر مکمل خاتمے سے متعلق، اپنے موقف پر ڈٹے رہیں- انھوں نے کہا کہ ایرانی مذاکرات کار، مقابل فریق کی جانب سے پابندیاں اٹھائے جانے کےلئے چھے ماہ یا ایک سال کے وقت کا تعّین کئے جانے کی بھرپور مخالفت کریں- آیۃ اللہ احمد خاتمی نے تہران کے خطبہ نماز جمعہ میں یمن پر سعودی عرب کی جارحیت کا بھی ذکر کیا اور سعودی حکام کو جنگی مجرم قرار دیتے ہوئے کہا کہ سعودی حکام، صیہونیوں کی نمائندگی میں یمن کو تباہ کرنے کے درپے ہوئے ہیں اور یمن کے خلاف سعودی عرب کی جنگ، ایک نیابتی جنگ ہے- خطیب جمعہ تہران نے یمن میں عام شہریوں کا قتل عام بند کئے جانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یمنی عوام پر سعودی عرب کی جارحیت کے نتیجے میں یمنی عوام میں سعودی حکام سے نفرت میں اضافہ ہوتا جارہا ہے اور سعودی حکام کو یہ جان لینا چاہیئے کہ انھیں یمن میں کبھی کامیابی نہیں مل سکتی- انھوں نے جدہ ایرپورٹ پر، دو عمرہ گزار ایرانی بچوں کے ساتھ سعودی پولیس کے ناروا سلوک کی طرف بھی اشارہ کیا اور تاکید کے ساتھ کہا کہ یہ غیر اخلاقی و غیر انسانی اقدام، ایران کی غیور قوم کے لئے انہتائی تلخ اور سعودی حکام کے لئے نہایت شرمناک ہے-
آیت اللہ سید احمد خاتمی نے کہا کہ اس مجرمانہ فعل کے ذمہ دار افراد کو، ان کے کئے کی سزا دیئے جانے کی ضرورت ہے- ایرانی عمرہ گزار بچوں کے ساتھ سعودی پولیس اہلکاروں کے مجرمانہ فعل کے خلاف تہران میں نماز جمعہ بعد ایک اجتجاجی جلوس نکالا گیا- جلوس کے شرکا نے جدہ ایرپورٹ پر ایرانی زائرین کی بےحرمتی کئے جانے کی شدید مذمت کی- تہران کے نمازیوں نے تکفیری دہشتگردی اور آل سعود کے خلاف فلک شگاف نعرے لگائے اور اعلان کیا کہ ایران کی انقلابی قوم، رہبر انقلاب اسلامی کی مطیع و فرمانبردار ہے- مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں ایسے پلے کارڈز بھی اٹھا رکھے تھے جن پر امریکہ اور اسرائیل مردہ باد کے نعرے درج تھے- مظاہرین نے اسی طرح امریکہ اور غاصب صیہونی حکومت کے پرچم نذر آتش کئے-
۔۔۔۔۔۔۔
/169