اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اطلاعات کے مطابق ڈوما کے سربراہ "سرگئی نارشکین" نے جمعرات کے روز یونان کے وزیراعظم "الیکسیس چپراس" سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی پالیسیوں سے دیگر ملکوں کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے اور واشنگٹن کی پالیسیوں سے مختلف قسم کے بحران پیدا ہورہے ہیں- انھوں نے اس سلسلے میں شمالی افریقہ، مشرق وسطی اور مغربی ملکوں منجملہ یوکرین کی طرف اشارہ کیا کہ جہاں امریکی پالیسیوں کے نتیجے میں بحران پیدا ہوا ہے- نارشکین نے کہا کہ روس اور یونان کے تعلقات کی توسیع کے، کافی ذرائع موجود ہیں مگر یہ بات قابل افسوس ہے کہ روس اور یورپی یونین کے درمیان تعلقات میں پائی جانے والی سرد مہری، روس اور یونان کے تعلقات کے فروغ میں رکاوٹ کا باعث بنی ہوئی ہے- انھوں نے کہا کہ یورپی یونین نے امریکہ کے دباؤ میں روس کے خلاف پابندیاں عائد کی ہیں- اس ملاقات میں یونان کے وزیراعظم نے بھی روس کے ساتھ یورپی یونین کے تعاون، اور ماسکو کے خلاف عائد پابندیاں ختم کئے جانے کی ضرورت پر زور دیا- انھوں نے کہا کہ مغرب کو چاہیئے کے دہشتگردی کے خلاف مہم میں، روس کے ساتھ تعاون کرے- "الیکسیس چپراس" نے کہا کہ یہ بات قابل افسوس ہے کہ یورپ میں بعض فریق، صرف روس سے خطرے کا اظہار کرتے ہیں جبکہ اصل خطرہ، بقول ان کے جہادی اور انتہا پسندی ہے- انھوں نے کہا کہ روس کے ساتھ تعاون کے بغیر، دہشتگردی پر قابو نہیں پایا جاسکتا-
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲