اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق سرتاج عزیز نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ پاکستان بھی یمن کے بحران کے حل کے لۓ سفارتی کوششیں کر رہا ہے- انھوں نے مزید کہا کہ پاکستانی وزیر اعظم نواز شریف نے ترکی سمیت مختلف ممالک کے رہنماؤں سے یمن کی صورتحال کے بارے میں گفتگو کی ہے اور وہ یمن کے بحران کو پرامن طریقے سے حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں- ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے منگل کے دن اپنے دورہ تہران کے موقع پر رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای اور صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی سے ملاقاتیں کیں اور یمن کے گروہوں کے درمیان مذاکرات کے ذریعے یمن کے بحران کے حل کی ضرورت پر تاکید کی- اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف بھی بدھ کے دن عمان کے دارالحکومت مسقط سے اسلام آباد کے لۓ روانہ ہو جائیں گے- ایرانی وزیر خارجہ کے پاکستان کے اعلی حکام کے ساتھ زیر بحث آنے والے موضوعات میں یمن کا بحران بھی شامل ہو گا-
.......
/169