6 اپریل 2015 - 07:51
شامی فوج کا ادلب کی پہاڑیوں پر کنٹرول

شام کی فوج نے شہر ادلب کے اطراف کی پہاڑیوں کا کنٹرول سنبھال لیا ہے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ العالم ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شام کی فوج، شہر ادلب کے مضافات میں واقع المسطومہ فوجی چوکی اور کالونی کا کنٹرول، اپنے ہاتھ میں لینے میں کامیاب ہوگئی ہے- اس کالونی سے شہر ادلب کے اطراف کے ٹیلوں پر نظر رکھی جاسکتی ہے- اس سے قبل مسلح گروہوں نے اس کالونی پر قبضہ کر لئے جانے کی خبر دی تھی- العالم ٹی وی کے نامہ نگار حسین مرتضی نے اس سلسلے میں ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ شہر ادلب میں النصرہ محاذ کے دہشتگردوں کے داخل ہونے اور شہریوں کو شہر سے باہر نکالے جانے کے بعد ادلب کے مضافات میں ہونے والی جھڑپیں اپنے عروج پر پہنچ گئ ہیں- ان دہشتگردوں نے المسطومہ کالونی پر اپنے تسلط کی خبر دی تھی- اس نامہ نگار نے کہا کہ وہ، اس وقت اس کالونی میں موجود ہے اور یہ کالونی، فوج کے کنٹرول میں ہے- اسی طرح گذشتہ رات شہر نوی میں النصرہ محاذ کے ایک اڈے پر شامی فوج کے حملے میں اس گروہ کے بہت سے مسلح دہشتگرد ہلاک ہوگئے- ہلاک ہونے والوں میں بڑی تعداد، غیر ملکیوں کی ہے-

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲