اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ تشخیص مصلحت نظام کونسل کے سربراہ آیت اللہ اکبر ہاشمی رفسنجانی نے سنیچر کو صدرمملکت کے بعض مشیروں اور وزیروں سمیت ملک بھر کے مختلف حکام اور شخصیات سے گفتگو میں ایٹمی مذاکرات کے اس مرحلے کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ منطق و استدلال، پوری تاریخ بالخصوص انقلاب اسلامی کی کامیابی کے بعد سے ہمیشہ ایرانی عوام کا اہم طریقہ رہا ہے- تشخص مصلحت نظام کونسل کے سربراہ نے امریکی صدر باراک اوباما کے بیانات اور ایرانی عوام کے تاریخی درک تک ان کے پہنچنے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ تاریخی درک، دنیا کے بہت سے ممالک اورحکام سے متعلق ہے جنھوں نے اس دور میں ایران اور ایرانیوں کی حقیقت کو درک کیا ہے- تشخیص مصلحت نظام کونسل کے سربراہ آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی نے مذاکراتی فریق کے لئے آئندہ تین مہینوں کی اہمیت پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ یقین رکھیں کہ صیہونی حکومت اور اس کی لابی، انتہاپسند، جنگ پسند، اور وہ لوگ جو امن و امان سے ڈرتے ہیں، سرگرم ہوجائیں گے اور قلم و قدم سے جتنا ہوسکے گا رکاوٹ پیدا کریں گے- تشخیص مصلحت نظام کونسل کے سربراہ نے قیادت کی جانب سے ایرانی مذاکراتی ٹیم کی حمایت و رہنمائی کو بھی بہت زیادہ اہم قرار دیتے ہوئے اس کی قدردانی کی-
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲