5 اپریل 2015 - 11:28
عراقی وزیر اعظم نے ایران کی حمایت کو سراہا

عراقی وزیر اعظم نے داعش کے خلاف عراق کی مدد کرنے میں ایران کی حمایت کو سراہتے ہوئے امریکہ کو ہدف تنقید بنایا ہے

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ العالم نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی نے دہشت گردوں سے مقابلے کے لئے عراق کی حمایت میں ایران کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ بغداد پر داعش کا قبضہ قریب تھا، لیکن امریکہ نے اس دہشت گرد گروہ کے خلاف کوئی اقدام نہیں کیا ۔ عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی نے جرمنی کے جریدے اشپیگل کے ساتھ گفتگو میں داعش کے خلاف جنگ میں امریکہ کے کردار پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عراق کو امریکہ سے ذرا بھی امید نہیں ہے کیوں کہ داعش کے ذریعے بغداد کا محاصرہ ہونے میں کچھ بھی باقی نہیں بچا تھا اور قریب تھا کہ بغداد پر داعش قبضہ کا ہوجائے لیکن امریکہ نے اس کے خلاف کوئی اقدام نہیں کیا اور بغداد پر قبضہ ہوجانے کو ترجیح دی۔ عراقی وزیر اعظم نے بغداد کو بچانے میں فوجی مشیروں کو روانہ کرنے کے ایران کے اقدام  کی قدردانی کی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲