اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی،ابنا۔ رپورٹ کے مطابق عراق کے صدر فواد معصوم نے ایران اور پانچ جمع ایک گروپ کے درمیاں لوزان مفاہمت کا خیرمقدم کیا ہے- عراقی صدر نے کہا ہے کہ انہیں امید ہے کہ مستقبل قریب میں ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے رکن ممالک، حتمی معاہدے پر بھی دستخط کردیں گے - انہوں نے کہا کہ یہ معاہدہ، علاقے اور عالمی سطح پر امن و استحکام کا باعث بنےگا- عراقی صدر نے اتوار کو ایک بیان میں لوزان بیان کو ایک بڑی کامیابی سے تعبیر کیا اور کہا کہ مذاکرت کا راستہ، علاقائی اور عالمی مسائل حل کرنے، علاقے کی قوموں کے مفادات کے تحفظ نیز انسانیت کو ایٹمی خطروں اور دیگر جھڑپوں سے محفوظ رکھنے کے لئے جاری رہے گا- ایران اور پانچ جمع ایک گروپ حتمی معاہدے کے لئے جون میں بھی مذاکرات کریں گے-
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲