اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ العالم کی رپورٹ کے مطابق عراق کی سریع الحرکت فورس کے کمانڈر ناصر الفرطوسی نے کہا ہے کہ داعش اور بعثی دہشتگرد، تکریت سے فرار کرتے ہوئے شہر کو تباہ کررہے ہیں- انہوں نے کہا کہ عوامی رضاکار فوج نے شہر میں عوام کے اموال و املاک کو کسی طرح کا نقصان نہیں پہنچایا ہے- اس کمانڈر نے سومریہ نیوز کو انٹرویو میں کہا کہ رضا کار جوان، فوج کی سریع الحرکت یونٹ کے ہمراہ تھے اور انہوں نے کسی طرح کی غیر قانونی کاروائی انجام نہیں دی ہے- الفرطوسی نے کہا کہ سارے شہر اور علاقے نیز صوبے مسلح افواج کی سپریم کماںڈر کے حکم سے آزاد کرائے جارہے ہیں-
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲