اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آل خلیفہ کے سیکورٹی کارندوں نے مظاہرین کو منتشر کرنے کےلئے دوبارہ تشدد آمیز طریقوں کا استعمال کیا ہے- اطلاعات کے مطابق بحرین کے عوام نے ہفتے کے دن مختلف علاقوں میں مظاہرے کرکے سیاسی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا تھا- بحرین کے شہر محرق، المصلی، معامیر، کرب آباد اور جزیرہ سترہ میں عوام نے بڑے مظاہرے کئے جن پر آل خلیفہ کے کارندوں نے آنسو گیس کے گولے داغے اور پلاسٹییک کی گولیاں چلائیں- بحرینی عوام نے مظاہروں میں سیاسی قیدیوں سے اظہار یکجہتی کیا- بحرینی مظاہرین نے یمن پر آل سعود کے حملوں کی بھی مذمت کی- واضح رہے کہ ملت بحرین، پرامن مظاہرے کرکے اپنے ملک میں اصلاحات اور جمہوریت کا مطالبہ کررہی ہے- بحرین کے عوام، اپنے ملک میں سیاسی اصلاحات، جمہوریت کی برقراری اور آل خلیفہ کی حکومت کے خاتمے کے خواہاں ہیں جس نے اکثریت کے خلاف نہایت ہی امتیازی سلوک برتنے کا طریقہ اختیار کررکھا ہے-
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲