اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق تیونس کی حکومت نے شام کے سفارتکاروں سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ وہ تیونس لوٹ آئیں۔ تیونس نے فروری دو ہزار بارہ میں خلیج فارس تعاون کونسل کے ممالک کے ہمراہ، شام کی حکومت کے ساتھ اپنے تعلقات مکمل طور پر منقطع کردیئے تھے۔ لیکن مرزوقی کے دور صدارت کے اختتام پر تیونس کی حکومت نے، شام میں تیونس کے تین ہزار باشندوں کے حالات کا جائزہ لینے کی غرض سے دمشق میں ایک دفتر قائم کیا جو دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کے بہتر بنانے میں اہم قدم ثابت ہوا۔ سیکولر جماعت ندائے تیونس نے گذشتہ سال کے پارلیمانی انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد اعلان کیا کہ وہ شام کے ساتھ تعلقات کی بحالی کی خواہاں ہے۔
.......
/169