2 اپریل 2015 - 12:02
اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کی اعلی کونسل کے اراکین کی عراق کے اعلی حکام سے ملاقات+ تصاویر

اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کی اعلی کونسل کے اراکین نے عراق میں اعلی حکام سے ملاقات اور گفتگو کی۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کی اعلی کونسل کے اراکین نے عراق میں اعلی حکام سے ملاقات اور گفتگو کی۔
آیت اللہ تسخیری اور آقائے اختری سمیت دیگر اراکین نے گزشتہ روز بدھ کو عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی ، نائب وزیر اعظم نوری مالکی، وزیر خارجہ ابراہیم جعفری اور پارلیمنٹ کے اسپیکر سید عمار الحکیم سے ملاقات اور گفتگو کی۔
اس ملاقات کی تفصیلی رپورٹ بعد میں شائع کی جائے گی۔
واضح رہے کہ اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کی اعلی کونسل کے اراکین آیت اللہ مجتہدی شبستری، آیت اللہ دری نجف آبادی، آیت اللہ تسخیری، آقائے اختری، آقائے نواب، آقائے قمی، ڈاکٹر ولایتی، آقائے محسنی، آقائے اراکی، آقائے ہادوی تہرانی، محمدی عراقی، الحلباوی، مرتضٰ العاملی، المعتوق، ابراہیمی ترکمان حالیہ دنوں عراق کے دورے پر ہیں۔ جہاں انہوں نے اعلی حکام اور مراجع عظام سے ملاقاتیں کی ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲