اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے بچوں کے ادارے نے اعلان کیا ہے کہ یمن پر سعودی عرب کے مجرمانہ اور سفاکانہ ہوائی حملوں میں اب تک 62 بچے شہید ہوگئے ہیں۔واضح رہے کہ یمن کے عوام کے خلاف سعودی عرب نے جمعرات سے ظالمانہ اور وحشیانہ حملوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے جس میں اب تک سیکڑوں افراد شہید اور زخمی ہوگئے ہیں شہداء میں بچے اور عورتیں بھی شامل ہیں۔ سعودی عرب کے وحشیانہ اور ظالمانہ حملوں میں پاکستان، مصر اور سوڈان کے علاوہ دس ممالک بھی حصہ لے رہے ہیں اور سعودی مال و زر کی لالچ میں یمن کے بےگناہ بچوں کے خون میں ہاتھ رنگین کررہے ہیں۔ یمن میں سعودی عرب کے ملعون شہزادوں کے بھیانک جرائم مندرجہ ذیل تصویروں سے عیاں ہیں۔ سعودی عرب ابو جہل اور ابو لہب کے نقش قدم پر گامزن ہے ۔ سعودی عرب کی حکومت کا رحمۃ للعالمین کے مکتب سے کوئی تعلق نہیں ، آل سعود ابو جہل، ابو لہب ،کفار قریش اور بڑے شیطان امریکہ کے راستے پر گامزن ہیں اور امریکہ نواز حکومتوں کی اسے حمایت حاصل ہے۔
|
|
۔۔۔۔۔
/169




