1 اپریل 2015 - 11:53
تکریت کی مکمل آزادی پر عراقی وزیر اعظم نے دی مبارک باد+ تصاویر

عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی نے صوبہ صلاح الدین کے مرکزی شہر تکریت کی تکفیری دھشتگرد ٹولے داعش سے مکمل آزادی حاصل ہونے کی خبر دی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی نے صوبہ صلاح الدین کے مرکزی شہر تکریت کی تکفیری دھشتگرد ٹولے داعش سے مکمل آزادی حاصل ہونے کی خبر دی ہے۔
عراقی ٹی وی چینل سے وزیر اعظم نے تکریت کی آزادی اور اس شہر کی مرکزی عمارتوں پر عراقی پرچم کی سرافرازی پر اس ملک کے عوام کو مبارک باد پیش کی ہے۔
انہوں نے براہ راست ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری افواج تکریت کے مرکز تک پہنچ گئیں ہیں اور اس کے جنوبی اور مغربی علاقے کو داعش سے آزاد کروا لیا ہے۔
انہوں نے اس موقع پر عراقی فوج، پولیس، عوامی گروہوں اور سنی قبائلوں کا شکریہ ادا کیا۔

عکس سلفی یک خبرنگار پس از آزادسازی شهر تکریت

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲