اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ نائجیریا میں اس ملک کی ’’یاکی‘‘ نامی فوج کے سپاہیوں نے گزشتہ روز ریاست کادونا میں شیعوں کے اسلامی مرکز پر حملہ کیا۔
اس خونی حملے میں ایک شیعہ مومن شہید جبکہ چار افراد شدید زخمی ہوئے ہیں۔
اسلامی مرکز کے ایک رکن مختار شہابی نے اس واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ فوج نے بغیر کسی وجہ کے مرکز اسلامی پر حملہ کر کے اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں ایک شخص شہید اور چند زخمی ہوئے۔
عینی شاہدین کے مطابق گزشتہ روز مقامی ٹائم ۱۶:۴۵ کے مطابق نائجیریا فوج کی وردی میں مسلح افراد نے مرکز اسلامی پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں پانج افراد شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔








...............
۲۴۲