1 اپریل 2015 - 10:45
ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے وزرائے خارجہ کے درمیان مذاکرات کے نئے دور کا آغاز

لوزان میں ایران اور پانچ جمع ایک کے وزرائے خارجہ کی نشستوں کا سلسلہ بدھ کی صبح سے پھر شروع ہوگیا ہے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق بدھ کے روز کی پہلی نشست گروپ پانچ جمع ایک کے وزرائے خارجہ کے درمیان ہوئی اور نشست شروع ہونے کے آدھے گھنٹے کے بعد ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف بھی اس نشست میں شامل ہوگئے۔ منگل کے روز ہونے والے مذاکرات دیر رات تک مسلسل جاری رہے۔ ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ مذاکرات میں بس چند منٹ آرام کے لئے وقفہ ہوا۔ گذشتہ دنوں کی طرح بدھ کے روز بھی مذاکرات کا سلسلہ نائب وزرائے خارجہ اور ماہرین کے درمیان جاری ہے۔ رپورٹوں کے مطابق مذاکرات کار ٹیموں کی نشستیں صبح چھے بجے سے شروع ہوئی تھیں اور اس وقت ایران اور پانچ جمع ایک کے وزرا، نتائج کا جائزہ لے رہے ہیں-

.......

/169